ڈونلڈ اور میلانیا ٹرمپ بدترین اداکاری کے لیے نامزد
امریکی صدر اور ان کی اہلیہ ماضی میں شوبز سے منسلک رہ چکے ہیں، پہلی بار اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔
اگرچہ فلمی دنیا کے لیے سب سے معتبر ایوارڈ کا اعزاز ’آسکر‘ کو جاتا ہے، جسے حاصل کرنا تقریبا ہر اداکار کی خواہش ہوتی ہے۔
تاہم فلمی دنیا کے اس معتبر ترین ایوارڈ کے مقابلے میں دیے جانے والے ’گولڈن ریسبیری ایوارڈ‘ کو بھی اہم ترین ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔
اور اس بار اس ایوارڈ کے لیے انتظامیہ نے اداکاروں کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو بھی نامزد کیا ہے۔
یہ ایوارڈ دراصل ان اداکاروں، ہدایت کاروں اور فلموں کو دیا جاتا ہے، جنہیں آسکر انتطامیہ نظر انداز کردیتی ہے۔
39 ویں گولڈن ریسبیری ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا اور حیران کن طور پر اس بار بدترین اداکار کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اور بدترین معاون اداکارہ کے لیے ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو نامزد کردیا گیا۔