موٹرولا کے فولڈ ایبل ریزر فون کی پہلی جھلک سامنے آگئی
موٹرولا کا پہلا فولڈ ایبل فون آئندہ ماہ متعارف کرایا جارہا ہے جو ماضی کے آئیکونک موبائل ریزر کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا۔
موٹرولا کا پہلا فولڈ ایبل فون ممکنہ طور پر آئندہ ماہ متعارف کرایا جارہا ہے جو ماضی کے آئیکونک موبائل ریزر کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا۔
اور اب اس کا ڈیزائن بھی سامنے آگیا ہے جس میں ایک فولڈنگ اسکرین اندر جبکہ ایک چھوٹی اسکرین باہر موجود ہے۔
اگرچہ ڈیزائن کے دستاویزات میں ریزر برانڈ کا نام موجود نہیں مگر ان خاکوں میں ریزر وی تھری سے کافی مماثلت نظر آتی ہے۔
موٹرولا کی جانب سے اس ڈیزائن کا پیٹنٹ ورلڈ انٹیلیکوچل آرگنائزیشن میں 17 دسمبر کو جمع کرایا گیا۔