فٹبال گراؤنڈ سے بھی بڑا طیارہ اڑان بھرنے کے لیے تیار
2017 میں اسے متعارف کرایا گیا اور اس کے بعد سے اس طیارے کی آزمائش جاری ہے اور پہلی باقاعدہ پرواز 2019 میں اڑان بھرے گی۔
دنیا کا سب سے بڑا طیارہ اتنا بڑا ہے کہ اسے چلانے کے لیے 2 کیبن اور کاک پٹس کی ضرورت ہے۔
جی ہاں واقعی, یہ ہے سٹراٹولانچ نامی طیارہ، جسے بالائی خلاء میں راکٹ لانچ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
جون 2017 میں اسے متعارف کرایا گیا تھا اور اس کے بعد سے اس طیارے کی آزمائش جاری ہے اور پہلی باقاعدہ پرواز 2019 میں اڑان بھرے گی۔
مگر اب اس نے اپنی پہلی پرواز کے لیے ایک اہم پیشرفت اس وقت کی جب اس کے نوز وہیل کو تیز رفتار رن وے ٹیسٹ میں زمین سے اوپر اٹھانے میں کامیابی حاصل کی گئی۔