پنجاب: صوبائی وزیر معدنیات وزارت میں 'بے جامداخلت‘ پر مستعفی
وزارت کا منصب ملک و قوم کی خدمت کے لیے قبول کیا لیکن انڈر پریشر کام کرنے کا عادی نہیں، حافظ عمار یاسر
پنجاب کے صوبائی وزیر برائے معدنیات حافظ عمار یاسر نے ’وزارت میں بے جا مداخلت‘ کا الزام لگاتے ہوئے اپنی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو استعفیٰ پیش کردیا۔
صوبائی وزیر نے پیش کردہ استعفے کے متن میں لکھا کہ ’جب سے میں نے صوبے میں بطور وزیر معدنیات کام سنبھالا ہے تب سے میری وزارت میں بے جا مداخلت اور رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں‘۔
حافظ عمار یاسر نے اس امر کی وضاحت نہیں کی کہ کون لوگ ان کی وزارت میں ’بے جا مداخلت‘ کررہے ہیں۔