یورپ کی خطرناک طاقتوں سے لڑتا ’اسپائیڈر مین‘
مارول اسٹوڈیو کی 23 ویں فلم میں شائقین اپنے پسندیدہ کرداروں کو یورپ میں لڑتے دیکھیں گے۔
برائی اور برے منصوبے بنانے والی طاقتوں اور افراد سے ’اسپائیڈر مین‘ کی لڑائی کوئی نئی بات نہیں، تاہم جلد ہی شائقین مکڑی کی طرح بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھنے والے اپنے پسندیدہ کردار کو یورپ کی خطرناک طاقتوں سے لڑتے دیکھیں گے۔
جی ہاں، سونی پکچرز اور کامک کرداروں پر فلمیں بنانے والی امریکی کمپنی مارول اسٹوڈیوز کی آنے والی فلم ’اسپائیڈر مین: فار فرام ہوم‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں انہیں ایک نئے خطے میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
’اسپائیڈر مین: فار فرام ہوم‘ مارول اسٹوڈیو کی 23 ویں فلم اور 2017 میں ریلیز ہونے والی ’اسپائیڈر مین: ہوم کمنگ‘ کا سیکوئل ہے۔
اگرچہ اسپائیڈر مین کے کردار پر پہلے بھی فلمیں بنائی جا چکی ہیں اور اس کردار کو کیپٹن امریکا اور اوینجر انفٹی وار سمیت دیگر فلموں میں بھی دکھایا جا چکا ہے۔