انتظار ختم، گیم آف تھرونز کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا
دنیا بھر میں سیاست اور شوبز میں نئے رواج متعارف کرانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے امریکا کے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
شہرہ آفاق فنٹیسی ڈرامے کو پروڈیوس کرنے والی کمپنی ایچ بی اور نے گزشتہ ماہ ڈرامے کے اختتامی سیزن کا پہلا ٹیزر بھی جاری کیا تھا، تاہم اب اس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔
ڈرامے کی ٹیم نے یہ اعلان پہلے ہی کردیا تھا کہ 2019 میں ’گیم آف تھرونز‘ کا آخری سیزن پیش کیا جائے گا جو کہ اس ڈرامے کا آٹھواں سیزن ہوگا۔
اس ڈرامے کے آخری سیزن کا دنیا بھر کے کروڑوں افراد کو انتظار ہے، کیوں کہ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ ڈرامے کے کرداروں کے ساتھ کیا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ’گیم آف تھرونز‘ کے اختتامی سیزن میں برف اور آگ کا سمندر
ڈراموں کے کرداروں کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے ڈرامے کی ٹیم اور اداکاروں نے بھی کچھ نہیں بتایا اور اداکار تو یہ بھی کہ چکے ہیں کہ انہیں خود پتہ نہیں کہ ان کے کرداروں کے ساتھ کیا ہوگا۔