ملالہ کے کمرے میں کس شخصیت کی تصویر ہے؟
دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کو یوں تو برطانیہ کی شہرت یافتہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے دوسرا سال ہے۔
تاہم وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں میں بھی مصروف ہیں۔
حال ہی میں ملالہ یوسف زئی کی مہاجرین سے متعلق کتاب ’وی آر ڈسپلیسڈ‘ شائع ہوئی ہے، جس میں انہوں نے نہ صرف اپنی بلکہ دنیا بھر کی دیگر خواتین کے بے گھر ہونے کی کہانی بیان کی ہے۔
اس کتاب میں جہاں ملالہ یوسف زئی نے اپنے آبائی علاقے اور ملک کی حالت اور وہاں گزاری گئی زندگی سے متعلق حقائق بیان کیے ہیں، وہیں انہوں نے اس میں برطانیہ کی زندگی کو بھی بیان کیا ہے۔
کتاب سامنے آنے کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ نے ملالہ یوسف زئی سے برطانیہ منتقل ہونے اور اس سے قبل کی زندگی سے متعلق بات کی اور ان سے جاننے کی کوشش کی کہ اب وہ کس طرح زندگی گزار رہی ہیں۔