ٹوئٹر کا ری ڈیزائن اب صارفین کے لیے دستیاب
ٹوئٹر کے ری ڈیزائن ویب ورژن کی آزمائش گزشتہ سال ستمبر سے ہورہی تھی مگر اب اسے عام صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اب مکمل طور پر بدل جانے والی ہے اور اب اس کا نیا ڈیزائن اکثر صارفین کے لیے دستیاب ہے تاکہ اسے صارفین کے لیے زیادہ پرکشش بناسکے۔
کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر کے ری ڈیزائن ویب ورژن کی آزمائش گزشتہ سال ستمبر سے کی جارہی تھی مگر اب اسے عام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
اس ری ڈیزائن کے بعد ٹوئٹر میں بک مارکس، ایکسپلور ٹیب اور ایک نیا ڈیٹا سیور موڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے ۔
اکثر صارفین کو اس ری ڈیزائن کو استعمال کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جارہا ہے جو کہ سائٹ کے دائیں جانب اوپر موجود ہے جس پر ٹیک اے لک پر کلک کرنا ہوگا۔