ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافہ
ڈریپ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 9 فیصد، باقی تمام ادویات میں 15 فیصد اضافے کی اجازت دے دی۔
کراچی: وفاقی حکومت کی اجازت سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافہ کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 9 فیصد جبکہ باقی تمام ادویات میں 15 فیصد اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔