خلا میں ڈیڑھ ارب نوری سال کے فاصلے سے 'پراسرار سگنل' موصول
یہ ریڈیو سگنلز طاقتور مقناطیسی سطح کے نیوٹرون ستارے یا خلائی مخلوق کے خلائی جہاز سے آرہے ہیں، سائنسدان
ماہرین فلکیات نے خلا میں ایک دور دراز کہکشاں سے پراسرار سگنل بھیجے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے 'بی بی سی' کی رپورٹ کے مطابق یہ پراسرار سگنل کینیڈا کی ٹیلی اسکوپ کو موصول ہوئے، جن کی نوعیت اور اصل مقام کا علم نہیں۔
موصول ہونے والی فاسٹ ریڈیو برسٹ (ایف آر بی) ایک غیر معمولی تکرار پر مبنی سگنل تھا، جو تقریبا ڈیڑھ ارب نوری سال کے فاصلے سے بھیجا گیا۔
ماضی میں ایک مختلف ٹیلی اسکوپ کو اس نوعیت کا صرف ایک واقعہ رپورٹ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ناسا کا خلائی مشن پراسرار سیارچے تک پہنچنے میں کامیاب
یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا (یو بی سی) سے وابستہ ماہر فلکی طبیعات انگرڈ اسٹیئرز کا کہنا تھا کہ ’اس پیغام سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہاں کوئی اور بھی موجود ہوسکتا ہے‘۔