لائف اسٹائل

حیران کن طور پر غیر معروف فلم اور اداکار گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

گولڈن گلوب کو آسکر کے بعد فلمی دنیا کے دوسرے بڑے معزز ایوارڈ کی حیثیت حاصل ہے۔

آسکر ایوارڈز کے بعد فلمی دنیا میں دوسرے بڑے ایوارڈ کا اعزاز رکھنے والے گولڈن گلوب ایوارڈز کی 76 ویں تقریب کیلیفورنیا کے فیشن ڈسٹرکٹ بیورلی ہلزمیں منعقد ہوئی۔

اس بار ہونے والی ایوارڈ تقریب میں حیران کن طور پر ایک ایسی فلم 2 بڑے ایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہوگئی، جس کا اندازہ کسی کو نہیں تھا۔

برطانیہ کے معروف میوزیکل بینڈ ’کوئین‘ پر بنائی فلم ’بوہمین ریسپوڈی‘ کو بھی اگرچہ گولڈن گلوب کی متعدد نامزدگیاں ملی تھیں، تاہم کسی نہ یہ سوچا ہی نہیں تھا کہ فلم بڑے ایوارڈز جیتنے میں کامیاب جائے گی۔

اس فلم نے ’بلیک پینتھر، اے اسٹارز از بارن سمیت دیگر کئی فلموں کو بڑے ایوارڈز میں پیچھے چھوڑ کر سب کو حیران کردیا۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق 76 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ تقریب میں ہدایت کار برین سنگر کی میوزیکل بائیوگرافی فلم ’بوہمین ریسپوڈی‘ بہترین فلم اور بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب گئی۔

کسی کو اندازہ نہ تھا کہ بوہمین ریسپوڈی بہترین فلم کا ایوارڈ لے اڑے گی—اسکرین شاٹ

اگرچہ اس فلم کو دیگر فلموں کے مقابلے کم ایوارڈز ملے، تاہم یہ فلم سب سے اہم اور بڑے ایوارڈز لے اڑی۔

’گرین بک‘ سب سے زیادہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب گئی، اس فلم نے مجموعی طور پر تین ایوارڈز اپنے نام کیے۔

لیڈی گاگا اے اسٹار از بارن پر کوئی بڑا ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام گئیں—فوٹو: ڈبلیو میگزین

حیران کن طور پر گولڈن گلوب ایوارڈز میں بلیک پینتھر جیسی فلم ایک بھی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس بار مجموعی طور پر 25 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے، جن میں سے 14 فلمز جب کہ 11 ٹیلی وژن میں دیے گئے۔

گلین کلوز نے بہترین ڈرامہ اداکارہ کا ایوارڈ جیتا—فوٹو: یو ایس ویکلی

بہترین ڈرامہ فلم بوہمین ریسپوڈی

بہترین ڈرامہ اداکار ریمی ملک (بوہمین ریسپوڈی)

بہترین ڈرامہ اداکارہ گلین کلوز (دی وائف)

ریمی ملک بہترین اداکار کا ایوارڈ لے اڑے—فوٹو: ای نیوز

بہترین کامیڈی یا میوزیکل گرین بک

بہترین اداکار کامیڈی کرسچین بیلے (وائس)

بہترین اداکارہ کامیڈی اولیویا کولمن (دی فیورٹ)

بہترین سپورٹ اداکارہ ریگنا کنگ (اف بیل اسٹریٹ کڈ ٹاک)

سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ ریگنا کنگ لے اڑیں—فوٹو: ای نیوز

بہترین سپورٹ اداکار ماہر شالا علی (گرین بک)

بہترین غیر ملکی زبان فلم روما

ماہر شالا علی بہترین سپورٹنگ اداکار کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے—فوٹو: ای نیوز

بہترین ڈائریکٹر الفونسو کارون (روما)

بہترین اسکرین پلے نک ولین لونگا، برین کری، پیٹر فیرلی (گرین بک)

اے اسٹار از بارن ایک ہی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی—فوٹو: ای نیوز

بہترین اینیمیٹڈ فلم اسپائیڈر مین: ان ٹو دی اسپائیڈر ورس

اوریجنل اسکور جسٹن ہارٹز( فرسٹ مین)

اوریجنل سانگ شالو (اے اسٹار از بارن)

دی امیرکنز بہترین ڈرامہ قرار پایا—فوٹو: ای نیوز

بہترین ٹی وی ڈرامہ دی امیرکنز

بہترین ڈرامہ اداکارہ سندرا اوہ (کلنگ آئی)

بہترین ڈرامہ اداکار رچرڈ میڈن (باڈی گارڈ)

اس کے علاوہ ٹیلی وژن کی دیگر 9 کیٹیگریز میں بھی ایوارڈز دیے گئے۔

سندرا اوہ بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں—فوٹو: ای نیوز