اماراتی ولی عہد مختصر دورے کے بعد روانہ
عمران خان اور شیخ محمد نے دوطرفہ معاشی اورتجارتی تعلقات کوبہتر بنانے اوردیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا، مشترکہ اعلامیہ
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد محمد بن زاید النیہان مختصر دورے کے بعد روانہ ہوگئے، انہوں نے وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زاید وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر اتوار کو مختصر دورے پر پاکستان پہنچے۔
اماراتی ولی عہد نور خان ائیربیس پر پہنچے تو وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات اور اعلیٰ سول اور ملٹری عہدیداران نے ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کااعلان