سلمان خان فلم میں بوس و کنار کیوں نہیں کرتے وجہ سامنے آگئی
سلمان خان کی جانب سے فلموں میں رومانوی مناظر نہ کرنے کی وجہ خود ان کے بھائی ارباز خان نے بتائی۔
بولی وڈ میں فلموں کی کمائی اور شہرت حاصل کرنے کے لیے بولڈ سین کو فلموں کا حصہ سمجھا جانے لگا ہے، تاہم پھر بھی کئی ایسی فلمیں بھی ہوتی ہیں، جن میں رومانوی یا بوس و کنار کے مناظر شامل نہیں ہوتے۔
جن ہیروز کی فلموں میں زیادہ تر رومانوی اور بوس کنار کے مناظر نہیں ہوتے ان میں بولی وڈ خان سلمان خان سرفہرست ہیں۔
اگرچہ ان کی فلموں میں بولڈ اور رومانوی مناظر نہیں ہوتے، پھر بھی ان کی فلمیں نہ صرف سپر ہٹ جاتی ہیں، بلکہ ان کی ہی فلمیں بلاک بسٹر بھی بنتی ہیں۔
لیکن آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ ان کی فلموں میں بولڈ مناظر شامل نہیں ہوتے؟
اگر اس سوال کا جواب خود سلمان خان بھی پہلے دے چکے ہیں اور وہ کہ چکےہیں ہیں کہ ان کی نظر میں فلموں میں جسم کی نمائش کرنا یا پھر ان میں انتہائی جسمانی رومانوی تعلقات کی منظر کشی کرنا فلموں کی کامیابی نہیں۔