ٹچ اسکرین اور بٹنوں سے محروم مستقبل کے فونز کیسے ہوں گے؟
مستقبل میں اسمارٹ ڈیوائسز میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال ہوگی جو آپ کو محض ہاتھ کی حرکت سے فون استعمال کرنے میں مدد دے گی۔
آئی فون ہو یا کوئی اینڈرائیڈ فون ، سب اسمارٹ ڈیوائسز کو استعمال کرنے کے لیے بٹن اور ٹچ اسکرین کی ضرورت ہوتی ہے مگر بہت جلد یہ سب بدل جائے گا۔
جی ہاں مستقبل قریب میں اسمارٹ ڈیوائسز میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال ہوگی جو آپ کو محض دور سے ہاتھ کی حرکت سے فون استعمال کرنے میں مدد دے گی۔
گوگل یہ ٹیکنالوجی تیار کررہا ہے اور اسے امریکا کے فیڈرل کمیونیکشن کمیشن کی جانب سے پراجیکٹ سولی کی منظوری مل گئی ہے۔
مزید پڑھیں : آئی فون میں منفرد ٹیکنالوجی استعمال کیے جانے کا امکان
اس پراجیکٹ کا اعلان گوگل نے 4 سال قبل کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ عوامی دلچسپی کے لیے ہے اور اب اس کمپنی نے اس کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔