تاخیر سے سہی لیکن ہم جان گئے کہ ’سالِ نو‘ کا سالے سے کوئی تعلق نہیں
یوں تو سالِ نو دنیا بھر میں بڑے اہتمام اور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، مگر پاکستان میں یہ ’بہت زور سے‘ منایا جاتا ہے۔
لیجیے جناب! نیا سال آگیا۔ موسم، تہوار، خصوصی دن ہر سال آتے ہیں، مگر نئے سال کی عجیب بات ہے کہ یہ سال بھر نہیں آتا۔ لوگ پورے سال انتظار کرتے ہیں کہ نیا سال اب آیا کہ اب، لیکن یہ ڈھیٹ اپنے وقت پر ہی آتا ہے، اسی لیے جوں ہی یہ آتا ہے توں ہی لوگ غصے میں ’سالے نو سالے نو‘ کہنا شروع کردیتے ہیں۔