پاکستان

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس ڈرون مارگرایا

کواڈ کاپٹر کو بھی ایل او سی عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، ان شااللہ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور

پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سپاہیوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ملحق باغ سیکٹر میں جاسوسی کے شبہے میں ‘بھارتی کواڈکوپٹر’ کو مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجرجنرل آصف غفور نے ٹویٹر میں جاری بیان میں کہا کہ ‘پاکستان آرمی نے بھارتی جاسوس کواڈ کوپٹر کو لائن آف کنڑول کے ساتھ باغ سیکٹر میں مارگرایا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘کواڈکاپٹر کو بھی ایل او سی عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان شااللہ’۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تصویر سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ استعمال کیا گیا کواڈکوپٹر کمرشل بنیادوں پر دستیاب ڈرون کی ایک قسم ہے۔

پاک فوج کا کہنا تھا کہ 'جاسوسی ڈرونز' کو فضا سے فوٹو گرافی کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔