انڈونیشیا: لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی
20 افراد تاحال لاپتہ ہیں، خراب موسم نے امدادی کارروائی میں رکاوٹ ڈالی، ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے گاؤں میں گزشتہ روز ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مزید 6 افراد کی لاشیں نکالے جانے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ 20 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس ( اے پی) کے مطابق سال 2018 کا آخری سورج غروب ہونے سے قبل ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں جاوا کے ضلع سوکابومی کے گاؤں سرناریسمی میں 30 گھر ملبے منوں مٹی تلے دب گئے تھے۔
نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان سوتوپو پوروو نوگروہو نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 60 افراد کے گھر بھی تباہ ہوئے جنہیں عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا تھا۔