خواتین سے دوستی کے باوجود شاہ رخ پر الزامات کیوں نہیں لگے؟
رواں برس سلمان خان پر اداکارہ نے ریپ کا الزام لگایا تھا، دیگر اداکاروں پر بھی خواتین کو ہراساں کیے جانے کے الزام لگے۔
بھارت میں رواں برس ’می ٹو‘ مہم زوروں پر رہی اور کئی اداکاروں، فلم سازوں، پروڈیوسرز، صحافیوں اور سیاستدانوں پر خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے۔
رواں برس جہاں نانا پاٹیکر پر جنسی ہراساں کے الزام لگے، وہیں شاہ رخ خان کے قریبی دوست اور فلموں میں سرمایہ کاری کرنے والے شخص کریم مورانی پر بھی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگے۔
رواں سال جہاں اداکارہ کنگنا رناوٹ نے جنسی ہراساں کیے جانے پر آواز بلند کی، وہیں بھارتی گلوکارائیں، صحافی اور فلم ساز خواتین بھی اس پر معاملے پر بات کرتی دکھائی دیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کے قریبی دوست پر اداکارہ کو شراب پلا کر ‘ریپ’ کا الزام
تاہم اب اس معاملے پر شاہ رخ خان نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ آج تک ان پر ایسا الزام کیوں نہیں لگا۔