ہیواوے کا ایک اور 48 میگا پکسل کیمرے والا فون متعارف
یہ آنر کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں پنچ ہول ڈسپلے اور بیک پر 48 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔
ہیواوے کے ذیلی برانڈ آنر کا نیا اسمارٹ فون ویو 20 چین میں متعارف کرا دیا گیا۔
یہ آنر کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں پنچ ہول ڈسپلے اور بیک پر 48 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے اور یہ دنیا کا دوسرا فون ہے جس میں 48 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے، پہلا فون بھی ہیواوے نے ہی متعارف کرایا۔
مزید پڑھیں : دنیا کا پہلا 48 میگاپکسل بیک کیمرے والا اسمارٹ فون متعارف
پنچ ہول ڈسپلے سے مراد ایسی اسکرین ہے جس میں فرنٹ کیمرہ ایک چھوٹے گول سوراخ میں دیا جاتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ اس کا ڈیزائن سام سنگ کے انفٹنی او ڈسپلے والے فون گلیکسی اے 8 سے ملتا جلتا ہے۔
6.4 انچ کے فل ویو ڈسپلے میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ فنگر پرنٹ سنسر بیک پر دیا گیا ہے جبکہ وی شیپ پیٹرن بھی ویو کی عکاسی کرتا ہے۔