نواز شریف کو قید کی سزا پر بھارتی میڈیا نے کیا لکھا؟
سابق وزیر اعظم کو ایک ہی سال میں کرپشن کیسز میں عدالتوں نے دوسری بار قید کی سزا سنائی۔
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو کرپشن کے 2 ریفرنس کیسز میں سے ایک میں 7 سال جیل قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔
نواز شریف کو اسی عدالت نے ایک اور کرپشن ریفرنس میں بری بھی کیا۔
نواز شریف کو عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا گیا۔
جہاں ان کی گرفتاری کی خبر پاکستانی میڈیا میں چھائی رہی، وہیں ان کی خبر کو عالمی میڈیا نے بھی اہم خبر کے طور پر شائع کیا۔
نواز شریف کی گرفتاری کی خبر کو بھارتی میڈیا نے دیگر عالمی اداروں کی نسبت زیادہ اہمیت دی اور ان کی خبر کو زیادہ اداروں نے شہ سرخی کے طور پر شائع کیا۔