دنیا کی مہنگی ترین شادی کرنے والے امبانی خاندان کی پرتعیش زندگی
ایشا کا یہ امیر ترین خاندان درحقیقت ماضی میں اتنا امیر نہیں تھا بلکہ مکیش کے والد دھیروبائی پٹرول پمپ میں کام کرتے تھے۔
کسی شادی پر 14 ارب روپے سے زیادہ خرچ کردینا لگ بھگ ہر ایک کے لیے ناممکن محسوس ہوسکتا ہے مگر جب آپ کے والد ایشیا کے امیر ترین شخص ہوں جو کہ 42.7 ارب ڈالرز (58 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کے اثاثے کے مالک ہوں تو چند ارب روپے تو کچھ بھی نہیں۔
بھارت بلکہ ایشیا کی امیر ترین شخص مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی کچھ دن پہلے ہوئی جس کی تقریبات کئی روز تک چلتی رہیں جن میں سیاستدانوں، اداکاروں سمیت متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔
مگر ایشا کا یہ امیر ترین خاندان درحقیقت ماضی میں اتنا امیر نہیں تھا بلکہ مکیش کے والد دھیروبائی امبانی پٹرول پمپ میں کام کرتے تھے اور وہاں سے عدن گئے اور پھر بھارت آکر اپنے کاروبار کی بنیاد رکھی۔