تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نیویارک میں جائیداد کے مالک ہیں،انہوں نے الیکشن گوشوارے میں جائیداد ظاہر نہیں کی،خرم شیر زمان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو نااہل قرار دینے کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن سندھ میں درخواست جمع کرادی۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ صوبائی الیکشن کمیشن نے درخواست وصول کرنے سے انکار لیکن پھر اصرار پر درخواست وصول کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: ’بہت جلد پیپلز پارٹی کا بڑا لیڈر گرفتار ہوسکتا ہے‘
صوبائی الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ کارروائی صرف الیکشن کمیشن اسلام آباد ہی کرسکتا ہے۔
صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے باہر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ’ایک کا کام شروع ہوچکا ہےاور 24 دسمبر کو اچھی خبر ملے گی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’کرپشن میں بڑے ہاتھیوں کے خلاف کارروائی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں‘۔