پاکستان پاکستانی فلم ’کیک‘ آسکر کی دوڑ سے باہر پاکستان اور بھارت سمیت جنوبی ایشیا کے کسی بھی ملک کی فلم شارٹ لسٹ ہونے میں ناکام ہوگئی۔ انٹرٹینمنٹ ڈیسک کیک کو رواں برس مارچ میں ریلیز کیا گیا تھا—پرومو فوٹو فلمی دنیا کے سب سے معتبر اور اہم ایوارڈ آسکر دینے والے ادارے نے غیر ملکی زبان کی کیٹیگری سمیت 9 مختلف کیٹیگریز کی فلموں کو شارٹ لسٹ کرلیا۔آسکر اکیڈمی کی جانب سے جاری کی گئی 9 کیٹیگریز کی شارٹ لسٹ فلموں کی فہرست میں سے صرف ایک کیٹیگری غیر ملکی زبان کی فلموں کی کیٹیگری میں پاکستان کی جانب سے فلم کو بھیجا گیا تھا۔ تاہم پاکستانی فلم غیر ملکی زبان کی کیٹیگری میں شارٹ لسٹ نہ ہوسکی۔پاکستان کی آسکر اکیڈمی کی جانب سے رواں برس 18 ستمبر کو ’کیک‘ کو غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کے لیے بھیجا گیا تھا۔یہ بھی پڑھیں: ‘کیک’ آسکر ایوارڈ کے لیے منتخبپاکستانی فلم کا مقابلہ دنیا کے 93 ممالک کی فلموں سے تھا۔ اس کیٹیگری میں پاکستان اور بھارت سمیت جنوبی ایشیائی، یورپی، افریقی، مشرق وسطیٰ اور امریکی ممالک کی جانب سے فلمی بھجوائی گئی تھیں۔غیر ملکی زبان کی کیٹیگری میں نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی فلم بھی شارٹ لسٹ نہ ہوسکی۔مزید پڑھیں: بھارت سے ‘ولیج راک اسٹارس’ فلم آسکر کے لیے منتخببھارت کی جانب سے ’ولیج راک اسٹارس‘ کو اس کیٹیگری کے لیے بھیجا گیا تھا، تاہم وہ بھی شارٹ لسٹ نہ ہوسکی۔’ورائٹی‘ کے مطابق آسکر اکیڈمی نے غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کے لیے مجموعی طور پر 9 فلموں کو شارٹ لسٹ کیا، ان فلموں میں کوئی بھی جنوبی ایشیا کے ملک کی فلم شامل نہیں۔ غیر ملکی زبان کی کیٹیگری میں جن فلموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، ان میں کولمبیا کی برڈ آف پسیج، ڈینمارک کی دی گلٹی، جرمنی کی نیور لک اوے، جاپان کی شاپ لفٹرز، کازغستان کی آئکا، لبنان کی کیپرینم، میکسیکو کی روما، پولینڈ کی کولڈ وار اور جنوبی کوریا کی برننگ شامل ہیں۔اس کے علاہ آسکر اکیڈمی نے ڈاکیومینٹری فیچر، ڈاکیومینٹری شارٹ سبجیکٹ، میک اپ اینڈ ہیئر اسٹائلسٹ، میوزک اوریجنل اسکور، میوزک اوریجنل سانگ، شارٹ فلم اینیمیٹڈ، شارٹ فلم لائیو ایکشن اور وژوئل افیکٹس کی کیٹیگریز کی شارٹ لسٹ کی فہرست جاری کی ہے۔آسکر ایوارڈ کی تقریب آئندہ برس 24 فروری کو امریکا میں منعقد ہوگی، اس بار ایوارڈ تقریب گزشتہ برس سے 2 ہفتے قبل منعقد کی جائے گی۔ ایوارڈ تقریب فروری 2019 میں ہوگی—فوٹو: دی ماس