کھیل

پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 146 رنز سے شکست دے دی

4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی، بہترین کارکردگی پر نیتھن لیون مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پرتھ: آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 146 رنزز سے شکست دے کر 4 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بھارتی ٹیم نے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 112 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا، تاہم کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردی دکھانے میں ناکام رہا اور پوری ٹیم 140 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔

کھیل کے آخری روز جی ایچ وہاڑی 28، آر آر پنٹ 30 جبکہ یو ٹی یادیو صرف 2 رنز بنا سکے جبکہ بھارتی ٹیم کے آخری 2 کھلاڑی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلین باؤلرز نے شکنجہ کس دیا، بھارت شکست کے دہانے پر

آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگرز میں مچل اسٹارک اور نیتھن لیون نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہیزلووڈ اور کیومنز سے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے میچ میں بہترین کارکردی دکھانے پر آسٹریلوی باؤلر نیتھن لیون کو مین آف میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: "کوہلی! تم ٹھنڈے رہو"، آسٹریلین اور بھارتی کپتانوں میں تلخ کلامی

اس سے قبل پہلی اننگرز میں آسٹریلیا نے 326 جبکہ بھارت نے 283 رنز اسکور کیے تھے جبکہ دوسری اننگرز میں آسٹریلوی ٹیم 243 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور بھارت کو جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف ملا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود ہے، جہاں اس نے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو شکست دی تھی۔