زمین کے شیطانوں سے لڑتے سمندر کے بادشاہ ’ایکوا مین‘ کا دنیا میں راج
اگرچہ اس کرہ ارض پر موجود سمندروں پر ریاستوں اور ممالک کا اختیار ہوتا ہے، تاہم حال ہی میں ریلیز کی گئی ہولی وڈ سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ‘ایکوامین’ میں ایک غیر معمولی صلاحیتوں کے شخص کو پانیوں پر حکومت کرتے دکھایا گیا۔
’ایکوا مین‘ کو اگرچہ سب سے پہلے دنیا کی سب سے بڑی فلمی مارکیٹ چین میں ریلیز کیا گیا تھا، تاہم 14 دسمبر کو اسے دیگر کئی ممالک میں بھی ریلیز کردیا گیا۔
’ایکوا مین‘ نے 7 دسمبر سے 16 دسمبر تک دنیا بھر سے ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے ’جسٹس لیگ‘ اور ’ونڈر ویمن‘ جیسی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
اس فلم کے مرکزی کردار اور ہیرو ایکوامین پر بننے والی یہ پہلی فلم ہے، اس سے قبل اسی کردار کو 2016 کی فلم ‘ڈان آف جسٹس’ اور 2017 کی فلم ‘جسٹس لیگ’ میں پیش کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: زمین کے شیطانوں سے لڑتا سمندروں کا بادشاہ ‘ایکوامین’
فلم کی کہانی اینٹلانٹس نامی سمندری بادشاہت پر مبنی ہے، جس کی ایکوامین بادشاہ ہوتے ہیں۔