ہواوے کی گرفتار خاتون افسر قید جیسی ضمانت پر رہا
اسمارٹ موبائل بنانے والی چینی کمپنی کے مالک کی بیٹی کو امریکی درخواست پر کینیڈین حکام نے گرفتار کیا تھا۔
رواں ماہ کے آغاز میں کینیڈا میں امریکا کی درخواست پر گرفتار کی گئی چین کی اسمارٹ موبائل بنانے والی کمپنی ہواوے کی خاتون افسر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
ہواوے کی چیف فنانشل افسر (سی ایف او) مینگ وانژو کو کینڈین حکام نے برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور کے ایئر پورٹ سے امریکی حکومت کی درخواست پر گرفتار کیا تھا۔
کینیڈین حکام نے 7 روز بعد مینگ وانژو کی گرفتاری کو ظاہر کیا تھا۔
ان پر امریکی حکومت کی جانب سے ایران پر عائد کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے اور اسے دھوکا دینے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
مینگ وانژو کو 8 دسمبر میں عدالت میں بھی پیش کیا گیا تھا، جہاں ان کی 3 دن تک سماعت جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ہواوے کی گرفتار خاتون افسر پر امریکا سے دھوکے کا الزام
ہواوے کی چیف فنانشل افسر کے وکلا نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کی مؤکل بیمار ہیں اور انہوں نے حال ہی میں سرجری اور علاج بھی کروایا۔