دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا سام سنگ فون اب پاکستان میں دستیاب
رواں سال اکتوبر میں یہ فون چین میں متعارف اور فروخت کے لیے پیش ہوا، اب یہ پاکستانی صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔
سام سنگ نے دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون گلیکسی اے 9 (2018) پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔
جنوبی کورین کمپنی نے رواں سال 11 اکتوبر کو یہ فون چین میں متعارف اور فروخت کے لیے پیش کیا، لگ بھگ ڈھائی ماہ بعد اب یہ پاکستانی صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔
فیچرز کے لحاظ سے تو یہ ایک مڈرینج فون ہے جس کی سب سے خاص چیز بیک پر 4 کیمروں کی موجودگی ہے۔
مزید پڑھیں : سام سنگ کا فولڈ ایبل فون سامنے آگیا
یہ پہلی بار ہے کہ سام سنگ نے کسی فون کے بیک پر اتنے زیادہ کیمرے دیئے ہیں بلکہ یہ اتنے بیک کیمروں والا دنیا کا پہلا فون ہے۔
بیک پر موجود 4 میں سے ہر کیمرہ دوسرے سے مختلف ہے۔