یوسف بیگ مرزا بھی وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا تعینات
افتخار درانی کے موجود ہوتے ہوئے یوسف بیگ مرزا کی معاون خصوصی تعینات کیے جانے نے کچھ وزرا کو بھی حیران کردیا، رپورٹ
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنی میڈیا ٹیم میں توسیع کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) یوسف بیگ مرزا کو معاونِ خصوصی برائے امورِ ذرائع ابلاغ (میڈیا) مقرر کردیا۔
واضح رہے کہ یوسف بیگ مرزا فی الوقت ایک نجی ٹی وی چینل میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
کابینہ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ’وزیراعظم عمران خان یوسف بیگ مرزا کو اپنا معاونِ خصوصی برائے ذرائع ابلاغ مقرر کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں، جس کا اطلاق 7 دسمبر 2018 سے ہوگا‘۔
یہ بھی پڑھیں: نیب کے سابق عہدیدار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مقرر