مودی جی! بی جے پی کی شکست سے سبق حاصل کریں
بھارتی وزیراعظم مودی عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ کسانوں کی حالتِ زار سے آنکھیں چراتے رہے۔
بھارتی الیکشن کمیشن نے 5 ریاستوں، مدھیہ پردیش، میزو رام، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور راجستھان کے انتخابی نتائج کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 3 بڑی ریاستوں میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔
ان 5 ریاستوں میں ریاستی انتخابات کا عمل 2 ماہ تک جاری رہا۔ اس میں 678 نشستوں کے لیے 8 ہزار 500 امیدواروں نے حصہ لیا۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ اصل سیاسی اکھاڑا چھتیس گڑھ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں سجے گا۔ ان ریاستوں میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا اور تلنگانہ میں ’تلنگانہ راشٹریہ سمیتھی‘ اور میزورام میں ’میزو نیشنل فرنٹ‘ کو عوام کے ووٹ حاصل ہوجائیں گے۔