سام سنگ نے پہلی بار ’انفنٹی او‘ ڈسپلے فون متعارف کرادیا
اسمارٹ موبائل فون بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے ویسے تو متعدد ایسے اسمارٹ فون متعارف کرائے ہیں، جن میں بہترین فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہو۔
تاہم اب کمپنی نے پہلی بار ایک ایسا فون متعارف کرایا ہے، جس کے فرنٹ پر سیلفی کیمرہ کا ہول دیا گیا ہے۔
یعنی سام سنگ کا یہ پہلا فون ہوگا جس کی اسکرین پر بیک کی طرح کیمرہ کا ہول نظر آئے گا۔
اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ سام سنگ کے اس پہلے ’انفنٹی او‘ ہول ڈسپلے فون ’اے 8 ایس‘ کے بیک پر 3 ریئر کیمرے دیے گئے ہیں، جن میں سے ایک 24 میگا پکسل ہے۔
نشریاتی ادارے ’دی ورج‘ کے مطابق سام سنگ نے پہلے ’انفنٹی او‘ ہول ڈسپلے فون کو گزشتہ ماہ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔
کمپنی نے سام سنگ اے 8 ایس کو سب سے پہلے چین میں متعارف کرایا ہے اور فوری طور پر اس کی قیمت کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سام سنگ نے خاموشی سے پہلا 3 کیمروں والا فون متعارف کرادیا
لیکن آنر اور سام سنگ سے پہلے ایسا فون آئی فون نے متعارف کرایا تھا، آئی فون ایکس کے ڈسپلے پر بھی سیلفی کیمرہ کا ہول دیا گیا تھا، جس کا ابتدائی طور پر سام سنگ نے مذاق اڑایا تھا۔