پہلی محبت کالج میں ہوئی، دوسری کا امکان نہیں، اداکارہ کومل عزیز
پاکستانی اداکارہ و ماڈل کومل عزیز نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں پہلی محبت چند سال قبل امریکا میں دوران تعلیم ہوئی تھی۔یہ پہلا موقع ہے کہ اداکارہ نے اپنی محبت، خاندان اور اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔
اداکارہ نے اب تک اگرچہ ایک درجن سے بھی کم پاکستانی ڈراموں میں کام کیا ہے، تاہم انہیں گزشتہ برس اس وقت شہرت ملی جب ان سے متعلق یہ خبر سامنے آئی کہ انہیں گھر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان نے گھر سے نکال دیا۔
گزشتہ برس اکتوبر میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کومل عزیز کو کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں کرائے کے گھر سے نکال دیا گیا اور ان کے اہل خانہ پر مالک مکان نے مبینہ طور پر تشدد بھی کیا۔
خبریں تھیں کہ اداکارہ نے کئی ماہ سے کرایہ ادا نہیں کیا تھا، جس وجہ سے مالک مکان نے انہیں گھر سے نکالا، تاہم اب اداکارہ نے اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا ہے کہ انہوں نے کرایہ ادا نہیں کیا تھا۔