چیف جسٹس سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹ جعلی ہے، سپریم کورٹ کی وضاحت
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ یا پیج نہیں اور نہ ہی کسی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ان کی کوئی آئی ڈی ہے،بیان
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے نام سے سوشل میڈیا پر چلنے والے اکاؤنٹ پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اکاؤنٹ جعلی ہے۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ یا پیج نہیں اور نہ ہی کسی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ان کی کوئی آئی ڈی ہے۔