اپنے بچوں کو ہاتھ دھونے کی تربیت کیسے دی جائے؟
اگر بچے اپنے ہاتھ باقاعدگی سے اور اچھی طرح دھوئیں تو وہ نزلہ، زکام، ٹھنڈ اور ڈائریا جیسی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
بچوں کا یہ معمول ہے کہ وہ گندگی سے بھرے ہوئے ہاتھ لیے گھر میں داخل ہوتا ہے تو ہاتھ دھونا اس کی آخری ترجیح ہوتی ہے اور بڑوں اور بچوں میں یہی تو فرق ہے۔ چنانچہ اب وقت ہے کہ آپ اپنے بچوں کو اچھی طرح ہاتھ دھونا سکھائیں۔
بچوں کے لیے ہاتھ دھونے کی ٹپس
بچے ہر طرح کی گندگی میں ہاتھ ڈالتے ہیں۔ انہیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ جب وہ ایسا کریں تو اس کے بعد انہیں ہاتھ دھونے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ وہ اس دوران لاکھوں جراثیم اکھٹے کرچکے ہوتے ہیں۔ خاص طور پر ہاتھ دھونے کی ضرورت کھانا کھانے سے قبل ہوتی ہے۔ اپنے ہاتھ دھونا بیماریاں پھیلانے اور بچوں کو بیمار پڑنے سے بچانے کا بہترین ذریعہ ہے۔