سارہ علی خان کی پہلی فلم پر بھارت میں جزوی پابندی
سیف علی خان کی بیٹی نے فلم میں ہندو لڑکی کا کردار ادا کیا ہے، جس پر ہندوؤں نے اعتراض کیا تھا۔
فلموں کے شائقین کا انتظار ختم ہوا اور بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا تھا۔
تاہم سارہ علی خان کی پہلی فلم کو بھارت میں جزوی پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
ساتھ ہی فلم نے ریلیز کے پہلے دن کوئی خاص کمائی نہیں کی، لیکن شائقین کو امید ہے کہ فلم اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندو لڑکی اور مسلمان لڑکے کے درمیان ہونے والی محبت کی کہانی پر مبنی فلم کو ریاست اترا کھنڈ میں ریلیز نہیں کیا گیا۔