نوکیا کا نیا اسمارٹ فون سنگل چارج پر 2 دن تک چلے
یہ نوکیا 7.1 کا زیادہ بہتر ورژن ہے جسے کمپنی نے ایسا پریمیئم فون قرار دیا ہے جو مناسب داموں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔
نوکیا نے اپنا نیا اسمارٹ فون 8.1 متعارف کرا دیا ہے۔
یہ فون متعدد رنگوں جیسے بلیو، اسٹیل، سلور، کاپر، آئرن اور ہائیبرڈ اسٹیل میں دستیاب ہوگا۔
نوکیا نے اسے ایسا پریمیئم فون قرار دیا ہے جو مناسب داموں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔
مزید پڑھیں : نوکیا نے چپکے سے نیا اسمارٹ فون پیش کردیا
اس فون کے ڈسپلے پر بھی آئی فون ایکس جیسا نوچ موجود ہے اور یہ نوکیا 7.1 کا زیادہ بہتر ورژن ہے جس میں فیچرز اور کارکردگی کا اچھا امتزاج دیا گیا تھا۔
اس نئے فون کا ڈیزائن بھی نوکیا 7.1 سے ملتا جلتا ہے تاہم کچھ چیزوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔