کرتارپور بارڈر کھولنا کیوں ضروری تھا؟
کرتارپور بارڈ کے ہندوستانی سائیڈ پر درشن استھل قائم ہے جہاں سے دوربین کےذریعے سکھ کرتارپور میں گردوارے کا نظارہ کرتے ہیں
کرتارپور کو جاننے سے پہلے ایک مختصر نظر بابا گرو نانک دیو جی کی زندگی پر ڈالتے ہیں جن کی وجہ سے کرتارپور پوری دنیا میں شہرت رکھتا ہے۔
گرو نانک دیو جی 29 نومبر 1469ء کو پاکستان کے موجودہ صوبہ پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں پیدا ہوئے اور 22 ستمبر 1539ء کو پاکستان کے موجودہ صوبہ پنجاب کے ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں کرتارپور کے علاقے میں وفات پائی۔
گرو نانک کے والد مہتا کلیان داس اکاؤنٹنٹ تھے اور والدہ ماتا ترپتا مذہبی خاتون تھیں۔ دونوں ہندو مذہب کے پیروکار تھے۔
گرو نانک کی تعلیمات تمام انسانیت کے لیے تھیں۔ انہیں اپنی بڑی بہن سے خاص انسیت رکھتے تھے۔ گرو نانک نے 24 نومبر 1487ء کو ماتا سلکھانی سے شادی کی۔ سری چاند اور لکھمی چاند گرو نانک کے 2 بیٹے تھے اور سری چاند نے گرونانک کی تعلیمات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔