ڈائپر تبدیل کرنے کے انتہائی آسان طریقے
ڈائپر تبدیل کرنا نئے والدین کے لیے نہایت پریشان کن مرحلہ ہوتا ہے لیکن ذرا سی پریکٹس سے یہ کام انتہائی آسان ہوسکتا ہے
ڈائپر تبدیل کرنا نئے والدین کے لیے نہایت پریشان کن مرحلہ ہوسکتا ہے، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ آپ ذرا سی پریکٹس کرکے اس کام میں مہارت حاصل کرسکتے ہیں۔
اسی مہارت کو حاصل کرنے کے لیے ذیل میں وہ 7 مراحل دیے جا رہے ہیں جو ڈائپر تبدیل کرنا آپ کے بائیں ہاتھ کا کھیل بنا دیں گے۔
1: شروع کرنے سے قبل یقینی بنا لیں کہ تمام ضروری چیزیں آپ کی دسترس میں ہیں: صاف ڈائپر، کاٹن بالز، گرم پانی، ڈائپر کریم یا آئنٹمنٹ، واش کلاتھ اور ڈائپر لیک ہونے کی صورت میں صاف کپڑے۔
2: بچے کو موٹے تولیے یا کسی اور چیز پر لٹائیں۔ صاف ڈائپر کھولیں اور اسے ایک جانب رکھ دیں۔ یاد رکھیں کہ بھلے ہی آپ کے بچوں کو کروٹ لینے میں کئی ماہ لگیں گے، مگر پھر بھی آپ کو ہمہ وقت اس پر ہاتھ رکھنا چاہیے۔ کبھی بھی اسے اکیلا نہیں چھوڑیں، ایک لمحے کے لیے بھی نہیں۔