ملٹی میڈیا

یوکرین کی فوج روسی سرحد پر حالت جنگ میں

روس نے یوکرین کے جنگی جہازوں سمیت 3 جہازوں کو قبضے میں لیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔

روسی فوج کی جانب سے یوکرین کے جنگی جہازوں کو قبضے میں لے کر عملے کو گرفتار کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر جبکہ یوکرین نے سرحدی علاقوں پر مارشل لا بھی نافذ کردیا ہے۔

یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے فوجی مراکز کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

یوکرین کی فوج نے روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے اکثریتی علاقوں پر پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔

یوکرین میں طلبا اور مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں نے جہازوں کو قبضے میں لینے اور سرحد کی بندش کے خلاف احتجاج کیا اور طلبا نے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کی مہم بھی چلائی۔