الرجی کیا ہے اور اسے کیسے روکا جائے؟
سردیوں میں ٹھنڈ لگنا عام بات ہے اور اس سے پہلے کہ آپ ٹھنڈ کے لیے کوئی دوائی کھائیں، آپ شاید اس پر سوچنا چاہیں کہ آپ کی بہتی ناک، گلے کی خراش اور بھرائی ہوئی آنکھیں سردیوں کی الرجی کی وجہ سے ہوسکتی ہیں۔ ویسے تو بہار اور خزاں کے موسم میں اکثر پولن الرجی کے شکار لوگوں میں الرجی کی شکایات بڑھ جاتی ہیں مگر دیگر الرجیوں کے شکار افراد کو سردیوں میں مزید پریشان کن علامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
عمومی طور پر الرجی کا سبب بننے والی چیزیں
سردیوں کے موسم میں پالتو جانوروں، نم سطحوں پر بننے والی پھپھوندی اور مٹی کے کیڑوں سمیت کئی چیزیں الرجی کا سبب بن سکتی ہیں۔ سردیوں کے موسم میں لوگ اور پالتو جانور گھر کے اندر پہلے سے زیادہ رہنے لگتے ہیں جس سے گھر میں جانوروں کے بالوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ہیٹر چلانے سے پھپھوندی وینٹس میں گردش کرسکتی ہے۔ مٹی کے کیڑوں میں بھی اس موسم میں اضافہ ہوسکتا ہے۔