اور کیا آپ جانتے ہیں کہ اپنی جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے آپ کو مہنگے پرودکٹس کی ہی ضرورت نہیں بلکہ ایسی کئی قدرتی چیزیں ہیں جن کے استعمال سے آپ جلد کے کئی مسائل حل کرسکتے ہیں۔
صحت مند اور صاف ستھری جلد کے لیے آپ کے کچن میں بھی کئی چیزیں موجود ہیں، ان میں سب سے اہم ٹماٹر ہیں۔
ٹماٹروں کو جلد کے لیے سپر فوڈ کا نام دیا جاتا ہے جن میں وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔
اس پھل میں لائپوسین نامی کیمیکل کمپاؤنڈ بھی موجود ہوتا ہے، جو ٹماٹر کو سرخ رنگ دیتا ہے۔
لائپوسین ایک ایسا کیمیکل کمپاؤنڈ ہے جو آپ کی جلد کی صحت کا بھی خیال رکھتا ہے۔
جلد کے لیے ٹماٹر کا سب سے بہترین استعمال یہی ہے کہ روزانہ ایک ٹماٹر کھایا جائے، جبکہ اسے جلد پر بھی لگایا جائے۔