چین کا دنیا کو حیران کرنے والا ایک اور منصوبہ
اس منفرد منصوبے کو دنیا کے 5 ہزار سے زائد انجنیئرز اور آرکیٹک ماہرین نے 12 سال میں تعمیر کیا۔
چین فن تعمیرات اور اپنے کاروباری منصوبوں کے حوالوں سے اپنی مثال آپ ہے، گزشتہ ایک دہائی میں اس نے اپنے کئی منصوبوں سے نہ صرف اپنی معیشت اور سیاحت کو فروغ دیا ہے بلکہ اس نے ان منصوبوں کو دنیا کو بھی حیران کردیا۔
اور اب چین کا ایک اور لوگوں کو حیران کرنے والا منصوبہ سامنے آیا ہے۔
جی ہاں، چین نے ایک ایسے ہوٹل کو عام عوام کے لیے کھول دیا ہے، جس کی تعمیر میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ لگا۔
چینی خبر رساں ادارے ’ زنوا‘ نے بتایا کہ اس ہوٹل کی منفرد بات یہ ہے کہ اس کی 18 منزلوں میں سے 2 منزلیں زیر سمندر ہیں۔