سارہ علی خان پیدائشی اداکارہ ہیں، کرینہ کپور
بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان اور ان کی بیٹی 25 سالہ سارہ علی خان گزشتہ روز بھارتی ٹی وی شو ’کافی ود کرن’ میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے کھل کر باتیں کیں۔
جہاں اس شو میں سارہ علی خان نے اپنے پسند کے رومانوی مرد اداکاروں کے نام بتائے، وہیں انہوں نے اپنے والد کی دوسری شادی اور سوتیلی والدہ کرینہ کپور کے معاملے پر بھی کھل کر بات کی۔
شو میں سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ شادی رنبیر کپور سے کریں گی اور گہری دوستی اداکار کارتک آریان سے کریں گی۔
وہیں انہوں نے بتایا کہ والد کی دوسری شادی پر والدہ امریتا سنگھ نے ہی ان کا لباس تیار کیا۔
اسی پروگرام میں سارہ علی خان نے انکشاف کیا کہ وہ کرینہ کپور کو ’ماں‘ یا ’اماں‘ کہ کر نہیں پکارتیں، ان کے مطابق اگر انہیں اس طرح پکاروں تو شاید انہیں غلط لگے۔
اسی شو میں سیف علی خان نے بھی کھل کر باتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان کی بیٹی رنبیر کپور کی دلہن بننے کی خواہاں
اس پروگرام سے قبل گزشتہ ہفتے سارہ علی خان نے کہا تھا کہ وہ اداکاری اور پروفیشنل ازم میں اپنی سوتیلی والدہ کرینہ کپور کی طرح بننا چاہتی ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اپنی آنے والی رومانٹک فلم ’کیدر ناتھ’ کی تشہیر کے دوران بات کرتے ہوئے سارہ علی خان نے اپنی سوتیلی والدہ کرینہ کپور کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں وہ سب سے زیادہ پروفیشنل اداکارہ ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والد کی دوسری بیوی کے کام سے متاثر ہیں اور وہ چاہیں گی وہ بھی ان جیسی پروفیشنل اداکارہ بنیں۔
تاہم اب کرینہ کپور نے بھی سارہ علی خان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ان کے شوہر کی بڑی بیٹی پیدائشی اداکارہ ہیں۔