سائنس و ٹیکنالوجی

انسٹاگرام کے نئے فیچر سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہونے لگے

سیکیورٹی سقم کے باعث صارفین کا پاس ورڈ دوسروں کو ’نظرآنے سے متعلق انتباہی نوٹس‘ جاری کردیا، رپورٹ

انسٹاگرام حکام نے سیکیورٹی سقم کے باعث صارفین کا پاس ورڈ دوسروں کو ’نظرآنے سے متعلق انتباہی نوٹس‘ جاری کردیا۔

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام نے رواں برس اپریل میں ’ڈاؤن لوڈ ڈیٹا‘ کا آپشن متعارف کرایا جس کے تحت صارفین اپنا ذاتی ڈیٹا کی کاپی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کا حریفوں کے لیے ڈزاسٹر فیچر

اس حوالے سے صارفین کو آگاہ کیا گیا کہ ان کا پاس ورڈ اور دیگر اہم معلومات دوسرے صارف دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی شخص عام کمپیوٹر پر انسٹاگرام ٹول استعمال کرتا ہے تو دیگر صارفین یو آر ایل کی مدد سے انسٹاگرام صارف کے پاس ورڈ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: انسٹاگرام میں آرکائیو فیچر متعارف

انسٹاگرام کے انتباہی نوٹس میں صارفین کو خبردار کیا گیا کہ فیس بک کمپیوٹر پر بھی پاس ورڈ محفوظ ہو سکتا ہے۔

تاہم اس حوالےسے انسٹاگرام کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ مسئلہ محدود صارفین کے ساتھ پیش آیا ہے۔

دوسری جانب ٹیک نیوز ویب سائٹ نے رپورٹ کیا کہ اگر انسٹاگرام نے انکرپشن ٹیکنالوجی کے ذریعے پاس ورڈ محفوظ کررہا ہے تو اس طرح مسائل سامنے نہیں آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک انسٹاگرام سے بھی لوکیشن ہسٹری ٹریک کرنے کی خواہشمند؟

اس حوالےسے کہا گیا کہ ’اگر پاس ورڈ انسٹاگرام میں سادہ ٹیکسٹ میں موجود ہے تو یو آر ایل میں ظاہر ہو سکتا ہے‘۔