نوجوان خواتین ہارٹ اٹیک کا زیادہ شکار ہونے لگیں
اگرچہ ماضی میں خیال کیا جاتا تھا کہ دل کا امراض عمر رسیدہ افراد اور انتہائی امیر طبقے کے لوگوں کو ہوتے ہیں، تاہم گزشتہ چند سال سے اس خیال میں تبدیلی آئی ہے۔
گزشتہ چند سال سے ہونے والی تحقیقات میں جہاں پتہ چلا کہ اب ہر عمر کے افراد دل کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
وہیں ایسی تحقیقات بھی سامنے آئیں کہ مرد حضرات کے مقابلے خواتین دل کے امراض اور خصوصی طور پر ہارٹ اٹیک سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔
گزشتہ برس امریکا میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ مرد حضرات کے مقابلے خواتین ہارٹ اٹیک سے زیادہ ہلاک ہوتی ہیں۔
اسی طرح رواں برس جون میں کینیڈا کے ماہرین نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہارٹ اٹیک کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے، جو ابتدائی طور پر زیادہ تر خواتین کو شکار کرتی ہے۔
اور اب امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ گزشتہ چند سال سے نہ صرف نوجوان خواتین میں ہارٹ اٹیک کے واقعات بڑھ گئے بلکہ حیران کن طور پر اب یہ مرض نوجوان خواتین کو متاثر کر رہا ہے۔
ہیلتھ ویب سائیٹ ’میڈیکل نیوز ٹو ڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ اب مرد حضرات کے مقابلے خواتین ہارٹ اٹیک کا شکار ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین میں ہارٹ اٹیک کی نئی قسم دریافت
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے حالیہ اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں ماہرین نے بتایا کہ نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک میں گزشتہ ڈیڑھ دہائی میں حیران کن طور پر اضافہ ہوا۔