پاکستان

اسلام آباد: ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

ٹائرپھٹ جانے کے باوجود پائلٹ نے مہارت سے طیارے کو رن وے پر روکا، واقعہ میں تمام مسافراور عملہ محفوظ رہا، ایئرپورٹ حکام
|

راولپنڈی: اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ایئر پورٹ حکام کے مطابق سعودی ایئر لائن کے طیارے کا گزشتہ شب لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں تربیتی طیارے کو حادثہ

انہوں نے مزید بتایا کہ پرواز ایس وی 3720 جدہ سے اسلام باد آئی تھی جبکہ ٹائر پھٹ جانے کے باوجود پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتا ہوئے طیارے کو روک لیا۔

ایئر پورٹ حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے دوران تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ پر طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

ان کا کہنا تھا کہ طیارے کی مرمت تک پرواز کو واپس اڑان بھرنے سے روک دیا گیا۔

اس سے قبل 11 نومبر کو پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) کا ایک مسافر طیارہ بلوچستان میں پنجگور کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے نیچے اتر گیا تھا تاہم اس واقعہ میں بھی تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہے تھے۔