دپیکا پڈوکون کی کروڑوں روپے کی منگنی کی انگوٹھی
شادی کی تصویر میں اداکارہ کی ہیرے کی انگوٹھی کو دیکھ کر یہ اندازہ ہورہا ہے کہ یہ نہایت قیمتی ہوگی۔
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو اٹلی میں ہوئی، جس کی تصاویر بھی اداکاروں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
شادی کی تصاویر میں یہ دونوں اداکار ایک ساتھ نہایت خوش اور خوبصورت نظر آئے۔
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی کونکنی اور سندھی روایات کے تحت دو مرتبہ شادی ہوئی۔
مزید پڑھیں: رنویر اور دپیکا نے 24 گھنٹے بعد شادی کی تصاویر شیئر کردیں
اس دوران ان دونوں نے بھارت کے نامور ڈیزائنر سبیاسچی کے ڈیزائن کردہ جوڑے زیب تن کیے جبکہ ساتھ ہی اس ہی ڈیزائنر کی بھاری اور مہنگا ترین زیور بھی پہنا۔
تاہم اس دوران سب کی توجہ اس تصویر پر سب سے زیادہ گئی، جس میں دپیکا پڈوکون کی انگلی میں ان کی منگنی کی انگوٹھی نظر آرہی ہے۔