فیس بک پر سنگین الزامات : نیویارک ٹائمز کی چشم کشا رپورٹ
فیس بک کو 2017 سے شدید بحران کا سامنا ہے جیسے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت اور دیگر معاملات۔
فیس بک پر سنگین الزامات : نیویارک ٹائمز کی چشم کشا رپورٹ
فیس بک کو 2017 سے شدید بحران کا سامنا ہے جیسے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت، صارفین کی ڈیٹا پرائیویسی، نفرت انگیز مواد اور دیگر۔
ان مسائل نے دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو مشکلات کا شکار کررکھا ہے اور اس پر غفلت اور کاروباری مفادات کو ترجیح دینے کے الزامات کا سامنا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے اس حوالے سے ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ فیس بک کی جانب سے کس طرح ناقدین پر جوابی وار کیے جارہے ہیں۔
معاملات کو التوا میں ڈالنے، تردید اور واشنگٹن میں اپنے حق میں مہم سمیت متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں، اس رپورٹ کے 6 اہم نکات درج ذیل ہیں۔