رنویر اور دپیکا نے 24 گھنٹے بعد شادی کی تصاویر شیئر کردیں
جوڑے نے 14 اور 15 نومبر کو 2 مختلف کونکنی اور سندھی روایات کے مطابق شادی کی۔
بولی وڈ کے رومانٹک جوڑے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے یوں تو 14 نومبر کو شادی کی تھی۔
تاہم ان دونوں نے 15 نومبر کو بھی دوبارہ شادی کی۔
دونوں نے پہلے دن کونکنی اور دوسرے دن سندھی روایات کے مطابق اٹلی کے معروف سیاحتی مقام لوک کومو کے ایک پر تعیش ریزورٹ کے قریب شادی کی۔
ان کی شادی دیگر شخصیات کی شادیوں سے اس لیے بھی منفرد تھی کہ ان کی تصاویر سامنے نہیں آئی تھیں۔
حیران کن بات یہ ہے کہ جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر پہلے دن تو دور دوسرے دن کی سہ پہر تک بھی جاری نہیں کی تھی۔
تاہم 15 نومبر کی شام کو جوڑے نے اپنے مداحوں سے شادی کی پہلی تصاویر شیئر کیں۔