’راہبہ بننا تھا، پورن اسٹار بن گئی‘
اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر کام انسان کی خواہش کے عین مطابق نہیں ہوتا، دنیا میں لاکھوں ایسے انسان ہیں جو بننا کچھ اور چاہتے ہیں، لیکن بن کچھ اور جاتے ہیں۔
جس طرح بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی ابتدا میں پورن اسٹار نہیں بننا چاہتی تھیں، تاہم خاندان کی معاشی مجبوریوں کے باعث انہیں اس فیلڈ میں قسمت آزمانی پڑی۔
اسی طرح جنوبی امریکی ملک کولبمبیا کی 28 سالہ یوڈی پینیڈا بھی ابتدائی طور پر پورن اسٹار نہیں بلکہ ایک مذہبی خاتون بننا چاہتی تھیں۔
روسی خبر رساں ادارے ’اسپوٹنک‘ کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ یوڈی پینیڈا ابتدائی طور پر راہبہ بننا چاہتی تھیں، کیوں کہ جب وہ انتہائی کم عمر تھیں تو ان کے اسکول میں ایک راہبہ آئی تھیں، جن سے وہ بے حد متاثر ہوئیں۔
یوڈی پینیڈا نے بتایا کہ انہوں نے راہبہ بننے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد انہوں نے مذہبی تعلیم کے لیے 10 سال کی عمر میں ایک دینی درس گاہ میں داخلہ لیا، جہاں وہ آئندہ 8 سال تک رہیں۔
راہبہ بننے کی خواہاں یوڈی پینیڈا کے مطابق دینی درس گاہ میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران انہیں خود سے عمر میں کئی سال بڑے استاد سے محبت ہوگئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید ہوتی گئی۔