ٹھگس آف ہندوستان کے ٹھگوں کی کمائی کم ہونے لگی
منفی رویوز کے باوجود فلم نے پہلے ہی دن 50 کروڑ روپے سے زیادہ پیسے کمائے تھے، تاہم دوسرے دن فلم کا جادو چل نہ پایا۔
بولی وڈ کی میگا بجٹ فلم ‘ٹھگس آف ہندوستان‘ نے یوں تو 8 نومبر کو ریلیز کے پہلے ہی دن منفی رویوز کے باوجود خوب کمائی کی تھی۔
میگا اسٹار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکشنسٹ جیسے ٹھگوں پر مبنی فلم میں جہاں فاطمہ ثناء شیخ تلوار بازی اور حسن سے دشمنوں کا صفایہ کرتی نظر آئیں۔
وہیں کترینہ کیف بھی اپنے رقص کی چالبازیوں سے مداحوں کو لوٹتی نظر آئیں۔
تاہم فلم کے دوسرے دن کی کمائی میں حیران کن کمی نے تجزیہ نگاروں سمیت باکس آفس پر نظر رکھنے والوں کو حیران کردیا۔